بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے: خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور ایسا بیان ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا جب کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری ٹاکرے کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے۔

“Very irresponsible statement by Indian Army Chief,not befitting his office. Amounts to invitation for nuclear encounter.If that is what they desire,they are welcome to test our resolve.The general’s doubt would swiftly be removed, inshallah.”
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 13, 2018
واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان مخالف بیان میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔
مزید جانئیے: بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزمالے نتیجہ وہ خود دیکھے گا: ترجمان پاک فوج