6غذائیں کھائیں ذیابیطس سے بچاؤ یقینی بنائیں

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لئے کھانے پینے میں درست انتخاب کرنا ضروری ہے ۔ لیکن کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو نہ صرف ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کم رکھنے اور مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض غذاؤں کے استعمال سے ذیابیطس کے مرض کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
بلیوبیریزیہ پھل روزانہ کی کاربز کی ضرورت کو پورا کرنے کا آسان ذریعہ ہیں ۔ تحقیق کے مطابق بلیوبیریز کا باقاعدہ استعمال جسم میں انسولین لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بلیوبیریز سوجن دور کرکے امراض قلب کے خطرات کو بھی کم کرتی ہیں۔
سنگترےترش پھلوں کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس سے کولیسٹرول لیول بھی متوازن رہتا ہے ۔ تحقیق سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان پھلوں کا رس پینے سے زیادہ مفید اسے ایسے ہی کھانا ہے۔
چنےچنے پھلیاں اور دالیں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انتہائی فائدے مند غذائیں ہیں۔ 2012 میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ کے تحت ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار افراد اگر تین مہینے تک باقاعدگی سےچنے کا استعمال کریں تو اس سے ان کا بلڈ شوگر لیول کافی حد تک کنٹرول ہوسکتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹجی بلکل! میٹھا کھا کر بھی ذیابیطس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ کم مقدار میں ڈارک چاکلیٹ کا استعمال انسولین لیول کو کم رکھتا ہے ۔ اس کے ساتھ اس سے انسان کا ذائقہ بھی اچھا رہتا ہے۔
زیتون کا تیلاگر نقصان دہ ٹرانس فیٹس کی جگہ صحت بخش فیٹس جیسے زیتون کے تیل کا استعمال کیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لئے یہ مفید ہے ۔ اس سے آپ زیادہ ایکٹو بھی رہیں گے اور وزن بھی کنٹرول میں رہے گا جس سے شوگر لیول اپنے آپ درست رہے گا۔
زیتون کے تیل کے ساتھ خشک میوہ جات، ایواکاڈو اور ٹھنڈے پانی کی مچھلی کا استعمال بھی کریں۔
ہری سبزیاںایسی سبزیاں جن میں اسٹارچ نہ ہو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سود مند ہیں ۔ دن میں 200 گرام یعنی تین ساڑھے تین کپ سبزیوں کا استعمال (جس میں 70گرام یعنی 3/4سےایک کپ ہری سبزیاں شامل ہوں) ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت