ڈرنے والے نہیں، ماضی کی طرح آج بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کریں گے: نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں‌ محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں‌ بھی ہماری راہ میں‌ رکاوٹیں‌ کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلے گھبرائے، نہ ہی اب گھبرائیں‌ گے۔
سابق نااہل وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جاتی امرا میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ماضی میں بھی ہمارا راستہ روکا گیا، رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلےخوفزدہ ہوئے ہیں، نہ ہی آج ہوں گے۔
میاں‌ نواز شریف نے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ کارکنان متحد رہیں، ہمیں‌ عوامی رابطہ مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
میاں‌ نواز شریف نے کہا کہ ہم مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام دھرنے کی سیاست کومسترد کر کے ن لیگ کاساتھ دیں گے اور ہم پھر الیکشن میں‌ کامیابی حاصل کریں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی شہباز شریف سمیت سولہ لیگی اراکین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔