حکومت نے نئے سال کا تحفہ دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزارتِ پیٹرولیم نے نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق حکومت نے نیا سال شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزراتِ پیٹرولیم کو ارسال کی جس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز منظور کرتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے اور اب پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 96 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر یکم جنوری سے ہوگا۔